Nov 15, 2016 07:05 pm
views : 881
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Talal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، شکست ایک بار پھر عمران خان کا مقدر ہوگی،طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں
فیصلے ثبوت سے ہوتے ہیں جھوٹ سے نہیں،ردی میں بکنے والے اوروہ اخبار جن پر
پکوڑے بکتے ہوں ان کو عدالت میں جمع کرواکے کسی کو سزا دلوانا ممکن نہیں
ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت میں جمع کروائے جانے والے چھ سو چھیاسی
کاغذوں میں سے ایک بھی پانامہ سے متعلق نہیں ہے،عمران خان اسلام آباد
بندکرنے،ملک کو بدنام کرنے کی بات کرتے ہیں مگر جب ان سے ثبوت مانگا جاتا
ہے تو انکے پاس کچھ بھی نہیں ملتا۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے
کہا کہ شکست ایک بار پھر آپکا مقدر ہوگی۔
طلال چوہدری نے مزیدکہا کہ شیخ رشید خود تو ڈوبیں گے لیکن عمران خان کو بھی
ساتھ لیکر ڈوبیں گے،چھ مرتبہ نواز شریف کی تصویر لگا کر الیکشن جیتنے
والاآج کسی اور کے کاندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہا ہے۔