کراچی،سردیاں آتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سردی کا آغاز ہوگیا ہے اور شہریوں
نے گرم کپڑوں کی خریداری شروع کردی ہے جبکہ شہر کی مشہور مارکیٹ لائٹ ہاؤس
میں خریداروں کا کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔سردی سے بچنے کے لئے شہری
سوئیٹرز ،جیکٹس لانگ کوٹ ،مفلرز، ٹوپیاں اور گرم بستر خریدنے میں مصروف
ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سردی زیادہ بڑھے سردی تیاری کر لینی چاہیے۔
ایک دکاندار محمدعلی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال سردی کم ہے جسکی وجہ سے گاہگوں میں
خاطرخواہ اضافہ نہیں ہواچونکہ لائٹ ہاؤس شہر کی دیگر مارکیٹو ں کی نسبت
سستی مارکیٹ ہے تو سردی میں اضافہ ہوتے ہیں مارکیت میں رش بڑھ جائیگا۔
ایک خاتون خریدارزاہدہ کا کہنا تھا کہ ابھی سردی کم ہے تاہم سردیاں بڑھ سکتی ہیں اسی لئے ابھی سے بچوں کے لئے خریداری کر رہے ہیں۔