Nov 15, 2016 07:23 pm
views : 958
Location : Allama Iqbal Town
Lahore- Firing Incident in Allama Iqbal Town, College Professor Killed
لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج پروفیسر جاں بحق
لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے
وحدت روڈ سائنس کالج کے پروفیسر کو ہلاک کردیا ،پولیس کے مطابق راؤ الطاف
جوہر ٹاؤن سے اقبال ٹاؤن بچوں کو اسکول چھوڑنے آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر
سوار 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پروفیسر راؤ الطاف موقع
پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راؤ الطاف سائنس کالج میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے
پروفیسر تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے
پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش
شروع کردی ہے۔