پشاور،گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار کے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے باہر گورنمنٹ ٹیکینکل کالج گلبہار کے طلبا ء نے کالج میں
صفائی کے ناقص انتظامات اور یونیفارم کی تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکے تھے جس پر کالج
انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو روک کر شیر شاہ
سوری روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج میں فزکس کے ٹیچر نہ ہونے سے ان کی پڑھائی
متاثر ہو رہی ہے جبکہ گندگی اور صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث طلباء
بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے غریب طلباء کو پینٹ
شرٹ پہننے پر مجبور کیا جارہا ہے ا نھوں نے صوبائی حکومت سے صفائی کی
سہولیات ، صاف پانی کی فراہمی اور پرنسپل کی معطلی کا مطالبہ کیاہے۔