Nov 15, 2016 07:32 pm
views : 962
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Defence Minister Khawaja Asif and Railway Minister Khawaja Saad Rafique Media Talk
اسلام آباد ،تحریک انصاف کے پاس بغیر ثبوت الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں،خواجہ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضد ہے
اور ان کی سیاست میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بغیر ثبوت الزام لگانے کے
علاوہ کچھ نہیں جب کہ عمران خان صاحب کی جلن کے لیے کونسی برنول تیار کرنی
پڑے گی اس پر غور کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا
کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ اور بہتان کی
سیاست ہے، پنڈی کے سیاستدان کی عقل بلکل ماری گئی ہے کیونکہ اگر کوئی 40
سال کے بعد کہے کہ آپ سیاست کی جگہ کچھ اور کرلیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ
فارغ آدمی ہیں لیکن وہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے، آج انہیں
سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست میں فارغ آدمی ہیں، وہ توند نکال کر کبھی کسی
ادھار کے جلسے یا کسی ٹی وی شو میں آجاتے ہیں جہاں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں
لیکن ان کے اپنے حالات یہ ہیں کہ جب انہوں نے پنڈی میں جلسے کی کال دی تو
صرف 4 لوگ دستیاب تھے۔ جلن اور حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔
اس موقع پروفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سب سے بڑی
عدالت پر پورا اعتماد اور یقین ہے، اس عدالت سے ہی ہمیں انصاف ملا ہے جب کہ
بڑے اور بلند بانگ دعوے جو تحریک انصاف کی طرف سے کیے جاتے تھے سب کھوکھلے
نکلے اور ان کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ اس کیس میں تحریک انصاف اور ہمارے
مخالفین نے شور مچا یا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو ہر
فورم پر پیش کرنے کی کوشش کی تاہم شکر اداکرتے ہیں کہ عدالت کی کارروائی
شروع ہوگئی ہے اور دونوں فریقین عدالت کے سامنے ہیں، ہمیں کل بھی فتح ہوئی
تھی اور ایک بار پھر انصاف ملے گا اور پاکستان کے عوام کو فتح حاصل ہوگی۔