لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلا س میں خادم اعلیٰ پنجاب نے دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد
اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’پکیاں
سڑکاں،سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو میٹر
دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام جاری ہے۔خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روزڈ
پروگرام کا تیسرا مرحلہ 30نومبر کو مکمل ہو جائے گا۔پروگرام کے چوتھے مرحلے
کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ خادم پنجاب دیہی روڈ ز
پروگرام کے تحت دیہاتوں میں بسنے والے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے۔حکومت
کے اس انقلابی اقدام سے دیہی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہورہی ہے۔یہ
پروگرام دیہی آبادی کا طرززندگی بدل دے گا۔کسانوں کو اپنی زرعی اجناس
منڈیوں تک لانے میں آسانی پیدا ہوگی۔یہ پروگرام خدمت خلق کا عظیم پروگرام
ہے اوراسے ہم سب نے ملکر آگے بڑھانا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و
بحالی کے اس بے مثال پروگرام سے دیہی معیشت میں انقلاب برپاہوگا۔
صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں اعلی معیار کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔اربوں
روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت ہماری ذمہ
داری ہے۔سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت کے پیش نظر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر
نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں کے دونوں اطراف شجرکاری کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزراء، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس
میں شرکت کی۔صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات تنویر اسلم ملک چکوال جبکہ
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی اپنے دفترسے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں
شرکت کی۔