ننکانہ صاحب، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر
باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات ا ختتام پذیر ہوگئیں۔ بھارتی سکھ یاتری
خصوصی ٹرین کے ذریعے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کیلئے روانہ ہو گئے۔
روانگی کے وقت گورودوارہ جنم استھان سے ریلولے اسٹیشن تک کرفیو کا سماں
رہا۔
باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات رات گئے گورودوارہ جنم استھان میں بھوگ
کی رسم کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریبات کے اختتام پر بابا
گورونانک کے جنم دن کی خوشی میں ہاکی سٹیڈیم میں آتش بازی کا بھی شاندار
مظاہرہ کیا گیاجسے سکھ یاتریوں نے بہت سراہا ، سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے
ذریعے گورودواہ پنجہ صاحب حسن ابدال کیلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی مذہبی
رسومات ادا کریں گے۔
روانگی کے وقت ریلوے اسٹیشن پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سکھ یاتیریوں کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت میں بڑا ڈرایا جا رہا تھا کہ
آپ پاکستان نہ جائیں ،دہشت گردی کے باعث وہاں کے حالات بہت خراب ہیں لیکن
یہاں آکر دیکھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ جتنا پیار یہاں کے لوگوں نے ہمیں
دیا اور حکومت نے ہمارے لئے بہت شاندار سیکیورٹی کے انتظامات کئے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے کہا کہ وہ میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔