Nov 16, 2016 07:38 pm
views : 876
Location : Khairpur Tamewali
Khairpur Tamewali- PM Nawaz Sharif addresses
خیرپورٹامیوالی، تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، وزیر اعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا رعدالبرق مشقوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے
کیلئے تیار ہے۔
خیرپورٹامیوالی میں منعقدہ رعدالبرق مشقوں کی تقریب سے خطاب کے دوران
وزیراعظم نواز شریف کامزید کہناتھا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز
سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں
گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری
فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج
کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی
حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ
کی قرارداوں کے مطابق حل کرے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن
پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا
خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی
ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
عدالبرق مشقوں کی تقریب میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو یادگاری شیلڈ پیش کی ،
مشقوں کے دوران وزیراعظم اور ا?رمی چیف ایک دوسرے سے گفتگو بھی کرتے رہے۔