Nov 16, 2016 08:46 pm
views : 938
Location : London Educaton System School Ground
Lahore- Private School Organizes Annual Sports Gala
لاہور، نجی اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس گالا کا اہتمام
نجی اسکول کے تحت طلباء وطالبات کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر
نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سالانہ اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔ لندن
ایجوکیشن اسکول سسٹم کے گراؤنڈ میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں طلباء وطالبات
نے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ایک خاتون معلمہ نرگس
یوسف کا کہنا تھا کہ آج کا پروگرام بہت اچھا تھا۔ اس طرح کے پروگرامات ہوتے
رہنے چاہئیں۔ بچوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں مثبت قدم ہیں، صحت مندانہ
سرگرمیوں سے بچوں میں صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔
ایک اور خاتون معلمہ زاہدہ شاکر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا نے بچوں کے
چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ ثقافتی پروگرام میں بچے بہت خوبصورت لگ رہے
تھے۔