Nov 16, 2016 09:03 pm
views : 907
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Chinese Fleet Arrives Pakistan
کراچی ،چین کی بحریہ کے فلوٹیلا کی کراچی آمد
چین کی بحریہ کا فلوٹیلا جس میں اوشین سالویج اینڈ ریسکیو شپ چانگ زیانگ
ڈاؤاورپیپلز لبریشن آرمی (نیوی) جہاز ہاندان شامل ہیں۔ پاکستان کے خیر
سگالی دورے پر کراچی پہنچا۔دورے پر آئے ہوئے چین کی بحریہ کے جہاز پاک
بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان منعقد ہونے والی چوتھی مشترکہ مشق جو کہ
ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہو گی میں حصہ لیں گے۔
کراچی آمد پر چین کی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا روایتی میزبانی کا مظاہر ہ کرتے
ہوئے پْرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کے جہازوں کی کراچی آمد پرپاک بحریہ کے
سینئر عہدیداران اور چین کے قونصل خانے کے اراکین نے انہیں خوش آمدید کہا۔
یہ مشترکہ مشقیں گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔