Nov 16, 2016 09:27 pm
views : 933
Location : Convention Centre
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan addresses Insaaf Students Federation Convention
سلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا انصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انسانوں میں انصاف
کرنے والا ہی عزت پاتا ہے۔ پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے ہمیں اداروں کو
مضبوط اور بڑے فیصلے کرنا ہونگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے
کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ سچ
بولنا، خوف پر قابو پانا، اپنی میں پر قابو رکھنا اور اچھا کردار ایسی چار
خصوصیات ہیں جو کسی بھی انسان کو بڑا بنا دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
انسان کو سچ بولنا چاہیے مگر وہ سچ نہیں جو وزیر اعظم سپریم کورٹ میں بول
رہے ہیں۔ لیڈر وہی ہوتا ہے جو حق اور سچ بولتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کو عظیم ملک
بنانا ہے۔ کامیاب معاشرہ اپنے ادارے مضبوط کرتا ہے۔ ادارے مضبوط کرنے سے ہی
کرپشن کے کینسر سے نجات مل سکتی ہے۔ انسانوں میں انصاف کرنے والا ہی عزت
پاتا ہے۔ پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے ہمیں اداروں کو مضبوط اور بڑے
فیصلے کرنا ہونگے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن میں بار بار بدنظمی دیکھنے میں آئی۔
کارکن ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے۔ منتظمین انہیں نیچے
اتارنے کی کوشش کرتے رہے لیکن صورتحال قابو میں نہ آ سکی۔ اس صورتحال سے
عمران خان بھی خاصے برہم نظر آئے اور کہا کہ ایک دن آئے گا جب پارٹی میں
نظم وضبط ہوگا، ابھی تو نظر نہیں آ رہا۔