Nov 16, 2016 09:41 pm
views : 975
Location : Noorkhan Airbase
Islamabad- Turkish President to arrived in Islamabad today
اسلام آباد،ترک صدر رجب طیب اردوان کا 2 روزہ دورۂ پاکستان
ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچے۔جہاں
ان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے
اہل خانہ نے کیا۔ اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر ممنوں
حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور
سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں میں وفاقی
وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفیر بھی
شریک ہوں گے۔
ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز
شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ رجب طیب
اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 اور تیسری بار خطاب
کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب
طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔