Nov 17, 2016 05:14 pm
views : 944
Location : Prime Minister House
Islamabad- Turkish President arrives in Prime Minister House
اسلام آباد ، ترک صدر رجب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے وزیر اعظم ہاؤس
پہنچنے پہ پرتپاک استقبال کیا۔معزز مہمان کو سلامی دی گئی ،ترک صدر نے گارڈ
آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورے پہ بہت خوشی ہوئی
ہے۔ رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے
مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔دونوں رہنما سلامی کے چبوترے تک
گئے۔پاک فوج کے چا ق چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر
دونو ں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کابینہ
کے ارکان کا معزز مہمان سے تعارف کروایا جبکہ ترک صدر نے وفد کے ارکان کا
وزیر اعظم سے تعارف کروایا۔
بعد میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرا عظم محمد نوازشریف سے ون آن ون
ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی اور خطے کی صورتحال پہ تبادلہ
خیال کیا گیا۔اس موقع پہ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ معزز مہمان
کو دورہ پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔