Nov 17, 2016 05:20 pm
views : 969
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Turkish President Tayyip Erdogan
اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف
نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے
ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے ون آن ون ملاقات
ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی
کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے
درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔