Nov 17, 2016 05:29 pm
views : 919
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif Press Conference
اسلام آباد ، این ایس جی میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی حمایت قابل تعریف ہے،وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کے تعلقات منفرد ہیں اور
ترکی کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں جب کہ مشکلات کے ماحول میں پاکستان
اورترکی کے تعلقات اوربھی مضبوط ہوں گے اور یقین ہے امن اورخوشحالی کے لئے
ترکی اپناکردارجاری رکھے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مشترکہ
پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے
درمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوناچاہیے اور 2017 کے آخرتک ترکی
کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت
کی مذمت کرتے ہیں جب کہ ترک عوام نے اپنے مظبوط حوصلے اور جرات کے ساتھ
فوجی بغاوت کو ناکام بناکر جمہوریت کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم
نوازشریف نے کہا کہ این ایس جی میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی حمایت
قابل تعریف ہے۔