Nov 17, 2016 05:33 pm
views : 840
Location : Prime Minister House
Islamabad- Turkish President Tayyip Erdogan Press Conference
اسلام آباد،ترک صدررجب طیب اردوان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان
وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس
کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات
میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی، مسئلہ کشمیر کو کسی طرح بھی
نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھر
پور حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے
ہیں اور ترکی بھی اس مسئلے کی مذاکرات کے ذریعے فوری حل کی حمایت کرتاہے
جب کہ کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پرتشویش ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرمشکل میں ترکی کاساتھ
دیا اورہم پاکستان کے خلوص کو نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ پاکستان کے ساتھ
مختلف منصوبوں پرمعاہدوں پردستخط کئے ہیں۔ پاکستان اورافغانستان کے درمیان
بہترتعلقات چاہتے ہیں جب کہ دہشت گردتنظیموں کاخاتمہ کریں گے اور امید ہے
ہماری مخالف دہشت گردتنظیم کو پاکستان میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔