Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2016 05:37 pm views : 949

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Federal Minister Railway Khawaja Saad Rafique Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، سیاست عمران خان کے بس کا روگ نہیں وہ کرکٹ کی کوچنگ کریں، سعد رفیق


اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست ملک ترکی کے منتخب صدر رجب طیب اردگان ہمارے ملک میں موجود ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ہے لیکن پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے دنیا کو غلط پیغام دیا، عمران خان اور ان کی جماعت کی قومی ذمہ داری تھی کہ وہ برادر ملک ترکی کے سامنے تقسیم کا پیغام نہ بھیجتے لیکن انہوں نے یہ اقدام اٹھا کر ثابت کردیا کہ سیاست عمران خان کے بس کا روگ نہیں وہ جاکر کرکٹ کی کوچنگ کریں تو بہترہوگا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا یہ تاثرغلط ہے کہ جوائنٹ سیشن سے نواز شریف کو کوئی فائدہ ہوگا مشترکہ اجلاس سے صرف پاکستان مضبوط ہوگا۔ پی ٹی آئی جواب دے کہ وہ مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کس کا دل ٹھنڈا کررہی ہے اور ان کے سربراہ کس کے لئے کام کرر ہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے اسی میں تحریک انصاف کی 34 سیٹیں ہیں، عمران خان کی جانب سے کبھی پارلیمنٹ کو جعلی کہا جاتا ہے اور کبھی اس پارلیمنٹ میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں، اس پارلیمنٹ کی تنخواہیں بھی لیتے ہیں اور اعزازیئے میں بھی شریک ہوتے ہیں لیکن پھر اس کی کارروائی میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ عمران خان بتائیں کہ وہ پاکستانیوں کیلئے کام کررہے ہیں یا لندن میں مقیم اپنے یہودی رشتہ داروں کے لئے اور کس لابی کو خوش کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا جوائنٹ سیشن ہوا جس میں عمران خان نے آنے سے انکار کردیا، اس وقت پورے بھارتی میڈیا نے دنیا بھر میں ہماری تضحیک کی اور کہا کہ پاکستانی تو خود ہی کشمیر کے مسئلے پر یکجا نہیں، عمران خان بتائیں کہ کشمیر سے کس کا ذاتی تعلق یا مفاد پنہاں ہے اور کشمیر کے مسئلے پر کون سی ذاتی رنجش ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم ایک جانب اور عمران خان ایک طرف کھڑے ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved