Nov 17, 2016 07:05 pm
views : 942
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
اسلا م آباد ، دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا کہنا ہے
کہ ججز نے کہا ہے کہ پیش کی گئی دستاویزات میں اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو
اسکی نشاندہی کی جائے تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جاسکے علاوہ ازیں عدالت کا
وقت ضائع نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سات ماہ سے تہمتیں لگائی جا رہی ہیں،رائیونڈ
میں ویڈیو تھیٹر لگا کر نوجوانوں کو ورغلایا گیاجبکہ دوبارہ پینتیس پنکچر
اور گھوڑا اسپتال والی فلم چلاکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی جس
میں وہ بری طرح سے ناکام ہوئے۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کا دانیال عزیز کے ہمراہ ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عدالت عظمیٰ کے سامنے
پکوڑے بیچنے والے کاغذ پیش کئے جا رہے ہیں انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے،قوم
کے ساتھ تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے
گزشتہ دو وہائیوں سے ن لیگ کے قائدین اور رہنماؤں پر کیچڑ اچھالا جا رہا
ہے، عمران خان اپنے جھوٹ سے بھی مایوس ہو چکے ہیں ،ملک کی ترقی کا سفر انکے
جھوٹ سے بہت آگے ہے،جبکہ سپریم کورٹ نے بھی انکا جھوٹ پکڑ لیا ہے۔