Nov 17, 2016 07:27 pm
views : 986
Location : Different Areas
Lahore- Vegetable Price Hike, Citizens face problem
لاہور، سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشانی سے دوچار
لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے کبھی اس کی
وجہ حکومتی ٹیکس ہوتاہے توکبھی پیٹرول کے نرخ میں اضافہ لیکن مہنگائی
کابوجھ صرف اور صرف غریبوں کوہی اٹھاناپڑتاہے۔گوشت اورمرغی کے بعد اب
سبزیاں بھی غریبوں کی دسترس سے باہر کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عوام حکومت
کی پالیسیوں سے شدید مایوس ہیں۔
لاہورکی مختلف بازاروں میں سبزیاں انمول موتی بنی ہوئی ہیں جن کی قیمتیں سن
کر ہی شہریوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ ٹماٹر،آلو،پیاز،ادرک،گوبی سمیت مختلف
سبزیاں مہنگی کردی گئی ہیں جس کے سبب غریب افراداب دووقت کی روٹی سے بھی
محروم ہوتے جارہے ہیں۔
ایک خاتون کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
حکومت کی جانب سے تو مہنگائی میں کمی کی جا رہی ہے تاہم سبزی فروشوں کی
جانب سے ناجائز منافع خوری کی جا رہی ہے،مختلف دکانوں کے بھاؤ میں تیس سے
پینتیس روپے کا فرق پایا جارہا ہے ہر دکاندار کے اپنے ریٹ ہیں۔
ایک سبزی فروش کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے داموں میں اضافے کی ایک وجہ بغیر
موسم کی سبزی ہے جبکہ دھرنوں کی وجہ سے مال رک جانے کی وجہ سے بھی سبزیوں
کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔