پشاور ، پاک ترک ا سکول کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کا ترکش اساتذہ کے ملک بدری کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا
پشاور کے پاک ترک ا سکول کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کا ترکش اساتذہ کے ملک بدری کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا۔
پاکستان میں 1995 سے قائم پاک ترک اسکولوں میں تعینات ترکش اساتذہ کے حوالے
سے دو وز قبل اچانک وفاق نے ملک بدری کے احکامات جاری کئے جس پر ملک کے
دیگر شہروں کی طرح پشاور میں احتجاجی مظاہر ے ہوئے جبکہ پشاور میں قائم پاک
ترک ا سکول کے انتظامیہ نے طلباء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی
حکومت کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔
اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے بنا چھان بین کے وفاقی حکومت
کے اس فیصلے سے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤپر لگنے کا خدشہ پید ہوا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں میں ترکش اساتذہ گزشتہ بیس سالوں
سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہیں سراہنے کے بجائے وفاقی حکومت ان کی
تذلیل کر رہی ہے۔
انتظامیہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اساتذہ کو ملک بدر کرنے کے بجائے مزید مہلت دے۔