Nov 17, 2016 08:44 pm
views : 1202
Location : Clifton Sewage Pumping Station
Karachi- Clifton Sewage Pumping Station
کراچی،چند سال قبل دہشتگردی کی نظر ہونے والاسیوریج پمپنگ اسٹیشن دوبارہ فعال
چند سال قبل دہشتگردی کے باعث تباہ ہونے والے کلفٹن سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو دوبارہ فعال کر دیا گیاہے۔
شہر کے سب سے بڑے پمپنگ اسٹیشن کے فعال ہونے سے کلفٹن،گورنر ہاؤس ,جامہ
کلاتھ اور ملحقہ علاقوں کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کی جاسکے گی۔
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع
پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹرمصباح الدین فرید کا
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پمپنگ
اسٹیشن کو دوبارہ سے فعال کرنے میں تاخیر ہوئی جسکی ایک وجہ پمپنگ اسٹیشن
کی استعدادکار کو بڑھانا تھا جس کے بعد اب اس پمپنگ اسٹیشن میں پندرہ کے
بجائے پچاس ملین گیلن پانی پمپ کیا جائے گااور ہم پر امید ہیں کہ آئندہ بیس
سے پچیس سالوں میں پمپ میں آنے والے پانی کو پمپ کیا جاسکے گا۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ شہر بھر میں پانی کے ایک سو اسی پمپنگ اسٹیشن کام
کر رہے ہیں چونکہ ضلع جنوبی کے شہر کے نشیب میں واقع ہونے کی وجہ سے
کلفٹن،لیاری اور دیگر علاقوں میں سیوریج کے پمپنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں
تاہم متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے تو مزید سیوریج
پمپنگ اسٹیشنز کی ضرورت نہیں ہوگی۔