Nov 17, 2016 08:48 pm
views : 986
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Nawaz Sharif addresses to Pak-Turk Investors Round Table Conference
اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش
وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں
شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں
ممالک میں شامل ہے، سی پیک کے تحت گوادر سے چین، وسطی ایشیاء منسلک ہوں گے،
ترک سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھا کر سی پیک کا حصہ بنیں۔ پاکستان میں
سرمایہ کاروں کو بہت مراعات دی جارہی ہیں، ترک سرمایہ کاروں کو رہنمائی
فراہم کی جائے گی۔
ترک صدر بولے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی ترقی کیلئے اہم
ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ترکی سرمایہ کاری گول میز کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت
کی دعوت دے ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پْرامید ہوں کہ اس کانفرنس سے
دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کو وسعت ملے گی، سرمایہ کاری کے مواقع سے
فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی کے عوام کی خوشیاں اور دکھ مشترک ہیں،
2013ء سے اب تک متعدد بزس فورمز کا انعقاد ہوا، دونوں ممالک جمہوری تعلقات
کو نئی جہت دینے کیلئے پْرعزم ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ
ہوا، پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں ممالک میں شامل ہے، سی پیک کے
تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاشی، اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں
تعلقات کو وسعت دیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی ترقی کیلئے اہم
ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔