Nov 17, 2016 08:51 pm
views : 1170
Location : Different Areas
Peshawar- Chelam Jaloos
پشاور، چہلم کا ماتمی جلوس امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمد
پشاور میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چہلم کا ماتمی جلوس
امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا
امام بارگاہ سخی منور شاہ جا کر اختتام پذیر ہوا۔
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں شہدا ئے کربلا کی یاد میں چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
شہر کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی
راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سخی منور شاہ میں جا کر احتتام پذیر ہوا۔
اس دوران نذر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا اور عزا داروں کی جانب سے حسین کو
پرسہ دینے کے لئے سینہ کوبی بھی کی گئی۔جلوس کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے
سخت انتظامات کئے گئے تھے۔سات سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامورتھے
جبکہ جلوس کی گزر گاہوں کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا تھا۔
چہلم کا دوسرا ماتمی جلوس ہفتے ،اتوار اور پیر کے روز ہشت نگری اور قصہ
خوانی کے امام بارگاہوں سے برآمد ہوگا۔ پولیس کے مطابق آئندہ برآمد ہونے
والے جلوسوں کے لئے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔