Nov 17, 2016 08:54 pm
views : 998
Location : Jahangir badar residence
Lahore- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari Media Talk
لاہور، ابھی تو صرف ’’گو نثار گو‘‘ہے 27 دسمبر کے بعد ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگائیں گے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی بھی سیاسی
ہدف نہیں ہم صرف جمہوری طریقے سے وزیراعظم اور اداروں کا احتساب چاہتے
ہیں۔
لاہور میں جہانگیربدر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا
کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں لیکن ہم وزیراعظم اور اداروں کا
جمہوری احتساب چاہتے ہیں، ہم نے وفاق کے سامنے 4 مطالبات رکھے ہیں جن پر اب
بھی قائم ہیں ہم کبھی اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یوٹرن کاتو
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ابھی تو صرف ’’گو نثار گو‘‘ ہے لیکن اگر ہمارے
مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کے بعد ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں تنظیم سازی کا اعلان کرنے
والا ہوں شہر لاہور اور پورے صوبہ پنجاب سمیت ملک کو بتاؤں گا کہ
پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی اور آج بھی زندہ ہے۔
جہانگیر بدر سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہانگیر بدر حقیقت میں
جیالے اور سڑکوں کی سیاست کرتے تھے۔ انہیں پیپلزپارٹی ایوان میں لائی اور
پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا۔ یہ صرف پیپلز پارٹی کا ہی اعزاز ہے کہ جہاں
کارکنوں کو اعلیٰ عہدے دیئے جاتے ہیں۔