Nov 18, 2016 05:47 pm
views : 996
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Leader Rauf Siddiqui Media Talk
کراچی ،رہنمارؤف صدیقی کی سند ھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سندھ اسمبلی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ
قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا
کیس سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے،پر امید ہیں کہ سپریم
کورٹ جلد اسکا فیصلہ کرے گی جس کے بعد سیاستدانوں کو اپنے ماضی کے حوالے سے
احتیاط کرنی پڑے گی،پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے ملکی سیاست پر اچھے اثرات
مرتب ہونگے۔
رؤف صدیقی نے مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود آرمی
چیف اور وزیر اعظم کریں گے تاہم ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اگر انہیں
ملازمت میں توسیع دی جارہی ہے تو انہیں پاکستان اور پاکستان کے بہتر مستقبل
کے لئے توسیع لے لینی چاہیے،آرمی چیف سے شروع دن سے ہی بہتر توقعات تھیں
جن پر پورا اترتے ہوئے انہوں نے ملکی مفاد میں مضبوط اور دلیرانہ فیصلے کئے
ہیں۔