Nov 18, 2016 05:53 pm
views : 976
Location : National Press Club
Islamabad- Pak Turk School Organization Speaker Amir Abdullah Press Conference
اسلام آباد ، پا ک تر ک کی تنظیم اساتذہ ووالدین کے اسپیکر سید عامر عبد اللہ کی پر یس کانفر نس
پا ک تر ک کی تنظیم اساتذہ ووالدین کے اسپیکر سید عامر عبد اللہ کاکہناتھا
کہ ہما ر ے اسکولوں ، پاک تر ک تعلیمی اداروں کی بنیاد پا کستان کے قوانین
کے مطابق رکھی گئی اور یہ تمام تر معاملات کو اسی قانون کے دائر ے میں
چلاتے ہیں۔ہما رے اسکو لوں کا ترکی حکومت سے کو ئی تعلق نہ ہو نے کے باجود
تر کی حکومت کی جانب سے انہیں ایسے ہر اساں کیا جا رہا ہے اور ہمارے اساتذہ
کو سیاسی مواد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جیسا کہ یہ ان کے اسکول ہوں۔
پا ک تر ک کی تنظیم اساتذہ ووالدین کے اسپیکر سید عامر عبد اللہ کا نیشنل
پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہناتھا کہ یہ با ت سمجھ
سے بالا تر ہے کہ ہمارے اسکولوں کا مقصد محض تعلیم ہو تے ہو ئے ہمارے
اسکولوں اور تر کش اساتذہ کو دونو ں حکومتوں کے درمیان سیا سی مفادات کے
لئے استعمال کیوں کیا جارہا ہے۔
پا ک تر ک کی تنظیم اساتذہ ووالدین کے اسپیکر سید عامر عبد اللہ کا مزید
کہناتھا کہ پا ک تر ک اسکولوں کا آغاز پا کستان اور ترکی حکومتوں میں سے
کسی کی مالی معاونت سے نہیں کیا گیا۔ ان اسکولوں کا آغاز پا کستان اور تر
کی کے فیاض لوگوں کے عطیات سے ہوا۔یہ اسکول پا کستانی عوام کی ملکیت ہیں۔ان
کا نظام کسی بھی حکومت کی مالی معاونت سے نہیں چل رہا ہے۔