Nov 18, 2016 05:59 pm
views : 935
Location : Government College University
Lahore- COAS General Raheel Sharif visited Government College University Lahore
لاہور ، آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل
شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے
پرانی یادیں تازہ کرنے کیلئے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اپنے مادر علمی
میں اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طلباء سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اسکالرز ، سائنسدان ، فن کار اور
دانشور پیدا کئے اور یونیورسٹی کے طلبا ء نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں
خدمات انجام دیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے
عزت اور وقار بنانے کی کوشش کریں اور اگر تھری سیز( کریکٹر، کرج، اور کمپی
ٹینس) پر عمل کریں تو ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے اہم کردار ادا
کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط
بنیاد رکھ دی ہے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور افرادی قوت ہی ہمارا
اثاثہ ہے۔