Nov 18, 2016 06:14 pm
views : 952
Location : National Press Club
Islamabad- APHC Organizes Solidarity Walk to show solidarity with the martyrs of Pakistan army
اسلام آباد ، کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیرکاپاک فوج کے شہیدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام پاک فوج کے شہید جوانوں سے
اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر پاک فوج کے شہید جوانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔اس موقع
پر مظاہرین کی جانب سے افواج پاکستان کی حمایت ،اوربھارتی جارحیت کے خلاف
بھرپور نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کہنا تھا کہ بھارت کو دوٹوک پیغام دینا
چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان،جموں وکشمیر کی عوام اور حریت کانفرنس ایک ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی
حریت کانفرنس کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت نے انیس سو سینتالیس سے ہماری
ریاست کو غلام بنایا ہوا ہے ہم بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں،دنیا ہماری
تحریک آزادی کی حمایت کر رہی ہے تاہم معاشی مفادات کے پیش نظر کوئی ہماری
حمایت میں آواز بلند نہیں کرتا۔انکا مزیدکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر چار
ایٹمی طاقتوں کے نرغے میں ہے جبکہ تین ایٹمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے
لئے مذاکرات کی حامی ہیں تاہم بھارت اس معاملے میں غیر سنجیدہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئرغلام محمد صفی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے جنگ
بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں سے اظہار
یکجہتی کے لئے مظاہرہ کر رہے ہیں،ہم بھارت کو دوٹوک پیغام دینا چاہتے ہیں
کہ افواج پاکستان،جموں وکشمیر کی عوام اور حریت کانفرنس ایک ہیں۔
غلام محمد صفی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سرحدوں پر تماشے لگا کر مسئلہ
کشمیر کو دبانے کی کوشش کررہا ہے ایسا کرنے سے مسئلہ کشمیر اور ابھر کر
دنیا کے سامنے آئے گا۔