Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 18, 2016 06:29 pm views : 997

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد، ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری قوم کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی پاکستان کوخطے میں درپیش چیلنجزاجاگر کرتی رہتی ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے، بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیرکے لوگ بین الاقوامی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، دنیا کے کئی ممالک نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرتحفظات کا اظہارکیا جب کہ یورپ اورامریکا میں سول سوسائٹی اوراراکین پارلیمان نے آوازبلند کی اورمغربی میڈیا نے کشمیریوں کی حالیہ تحریک کو مثبت اندازمیں اجاگر کیا، ترک صدر نے پارلیمان سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ یاسین ملک، علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ بیان جاری کیا، حریت رہنماؤں نے کہا کشمیری قوم ابھی تک ڈٹی ہوئی ہے، حریت رہنماؤں کے مطابق جدوجہد تحریک کو آگے لے گئی، حریت رہنماؤں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے فتح ہماری ہوگی، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ابترصورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے جب کہ پاکستان بھارت کی ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پرپاکستان اپنا ردعمل دے گا۔
نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزارجانوں کی قربانیاں دیں، این ایس جی میں پاکستان کی رکنیت کی سنجیدہ کوششوں کو دیگر ممالک نے سراہا، ہم نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے ایجنڈے کے حوالے سے عملی کوششیں کیں، خطے میں قیام امن کے لیے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیرریاستی عناصرکی موجودگی پر تحفظات ہیں، افغانستان میں داعش کاپھیلاؤ اور طالبان کی سرگرمیوں سے آگاہ ہیں، وزیراعظم نے عبد اللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، باہمی مشاورت سے دورے کی تواریخ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved