Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 18, 2016 08:31 pm views : 905

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting
  • Urdu

لا ہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس


لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر کا کہناتھا کہ چیلنجز کے باوجود شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیز رفتار پیش رفت اطمینان بخش ہے۔پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔پنجاب حکومت کی امیونائزیشن کوریج 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ امیونائزیشن کوریج میں بہتری بھارت سے بھی بہتر ہے جو پنجاب حکومت کیلئے اطمینان بخش امر ہے۔
پنجاب حکومت نے مرحلہ وار 5 نئی ویکسینز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے 103 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔اپ گریڈیشن کے بعد یہ بنیادی مراکز صحت 24/7 طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شر یف کا کہنا تھا کہ مریض کو بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولت ہر صورت ملنی چاہیئے۔کسی بھی وجہ سے مریض کو علاج معالجے کی سہولت میسر نہ آنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ محکمے اور ادارے ازخود فیصلے کرکے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے اجلاس میں فیملی پلاننگ کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی اس ضمن میں مربوط منصوبہ بندی کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے 1200 نرسوں اور 178 فارماسیسٹ کی اضافی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شر یف کا کہنا تھا کہ بھرتی کا تمام عمل شفاف طریقے سے میرٹ پر کیا جائے۔ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹرو ں کیلئے دیہی علاقوں میں ایک سال تک خدمات کی فراہمی لازم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے ہدایت کی ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کے ساتھ دیگر جینیٹوریل سروسز کو جلد سے جلد آؤٹ سورس کیا جائے۔بائیومیڈیکل ریسورس سنٹر کو جنوری 2017 کے آخر تک مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے رینکنگ نظام پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔اچھی کارکردگی دکھانے والے ہسپتالوں کے عملے کو نقد انعامات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نقد انعامات کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved