Nov 18, 2016 08:47 pm
views : 950
Location : Sindh Assembly
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar visit Sindh Assembly
کراچی،ایکشن پلان ہو چکے اب ڈویلپمنٹ پلان ہونے چاہئیں،میئر کراچی وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر نے رہائی کے لیے آواز اٹھانے پر بلاول بھٹو کا شکریہ
ادا کیا اور ساتھ ہی ذوالفقار بھٹو کے دور کے بلدیاتی اختیارات کی فرمائش
کر دی۔
مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان ہوچکے اب کراچی ڈویلمپنٹ
پلان پرتوجہ دینا ہوگی کیونکہ کراچی میں ترقی ہوئی تو آپریشن اورنیشنل
ایکشن پلان کی ضرورت نہیں رہے گی۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا
تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے سندھ اسمبلی کا دورہ کرنا
چاہتے تھے، وہ ارکان کی جانب سے استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے رہائی کے لیے آواز اٹھانے پر بلاول بھٹو کا
شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ذوالفقار بھٹو کے دور کے بلدیاتی اختیارات کی
فرمائش کر دی۔
اس سے پہلے وسیم اختر سندھ اسمبلی پہنچے تو انہیں سندھ ٹوپی اور اجرک
پہنائی گئی۔ اجلاس کے دوران اسپیکر سراج درانی ، ہیر سوہو اور نصرت سحر
عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے رشتہ بنا لیا ہے
اب آگے بڑھیں گے۔ خواجہ اظہارالحسن نے بلاول بھٹو کو ملاقات کرنے کا پرانا
وعدہ بھی یاد دلایا۔