Nov 19, 2016 05:42 pm
views : 989
Location : Baagh-e-Naaran
Peshawar- Prayer for Rain
پشاور، حیات آباد کے باغ ناران میں باران رحمت کیلئے نماز استقساء کی ادائیگی
خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع باغ ناران
میں باران رحمت کیلئے نمازاستقساء ادا کی گئی۔ نماز استقساء میں شہریوں
کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہریوں نے اللہ کے حضورسجدہ ریزہو کر
باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔
پیش امام کا کہنا تھا کہ صلوٰۃاستقساء ایک مسنون عمل ہے۔ اللہ تبارک و
تعالیٰ مسلمانوں کے گناہوں کی وجہ سے بارشیں بند کردیتے ہیں جس کے باعث خشک
سالی اور قحط ہوجاتا ہے۔ ان حالات میں نبی مہربان کی مبارک سنت یہ ہے کہ
بارش جب بند ہوجائے تو اللہ سے رجوع کرکے استغفار کیا جائے۔ انہوں نے کہا
کہ ہمارے ملک میں کافی وقت سے بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے ہم مشکلات کا
شکار ہیں۔