کراچی، میئر کراچی وسیم اختر اور سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش
میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار علی مرزا آج
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچے۔جہاں ان کا اچانک سابق وزیر
داخلہ ذوالفقار مرزاکا میئر کراچی وسیم اختر سے سامنا ہوا تو دونوں رہنماء
گرم جوشی سے ملے۔ اس موقع پر دونوں نے اپنے اپنے مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ
کیا۔
اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے وسیم اختر کو میئر کراچی منتخب ہونے اوررہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
وسیم اختر نے ذوالفقار مرزا کو بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ
کیا ہے کہ جیل میں پیپلز پارٹی کے بے شمار کارکنان موجود ہیں جس پر
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ حکمرانوں کو جیالوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔