لاہور، پاکستان کشمیر کا کیس بہتر انداز سے لڑ رہا ہے ، مسعود خان
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں سلامی دی گئی۔
بعدازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر
مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا کیس بہتر انداز سے لڑ رہا ہے پر
عالمی طاقتیں مسئلے کے حل میں کردار ادا نہیں کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا
کہ بھارت کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر حالات خراب کررہا ہے۔ بھارت کی
پاکستان سے دشمنی ڈھکی چھپی نہیں،نئی دہلی کی جارحیت کا مقصد سی پیک کو
نقصان پہنچاناہے۔