Nov 19, 2016 08:49 pm
views : 1002
Location : Jhangir Badar Home
Lahore- Former Federal Interior Minister Rehman Malik Media Talk
لاہور، پاناماکیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، رحمان ملک
سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناہے کہ پاناماکیس میں کچھ بنتانظر نہیں
آرہا، لگتاہے کہ اس کیس کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا کہیں حل نہیں ہوگا
،پاناما سفارتی کیس بن چکا ہے، فوٹو کاپیوں پراس کی تحقیقات نہیں ہو
سکتی۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے ان
کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک
نے کہاکہ لاہورمیں کسی سڑک کا نام جہانگیر بدرسے منسوب ہونا چاہیے۔ پاناما
کیس جن کے خلاف ہے اور جس پراپرٹی پر یہ کیس بنا، وہ ملک سے باہرہیں،وہاں
کی حکومتوں سے اجازت لے کر اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول
بھٹوکے4میں سے3 نکات اسحاق ڈار قبول کر چکے ہیں، چوتھا بھی مان لیں تو یہ
مسئلہ حل ہو
جائے۔