Nov 19, 2016 08:50 pm
views : 1015
Location : Jahangir badar residence
Lahore- PM Nawaz Sahrif reached Late Jahangir Badar Home
لاہور، وزیر اعظم کی جہانگیر بدر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
وزیر اعظم نواز شریف چند روز قبل انتقال کر جانے والے پاکستان پیپلز پارٹی
کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے گھر پہنچے اور مرحوم
کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی ان
کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں
محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر بہت اچھے انسان تھے، وہ مخالفین
سے بھی عزت سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے
اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے ساتھ ان کا دیرینہ
تعلق تھا اور یہ تعلق وہ جہانگیر بدر کے بچوں کے ساتھ بھی نبھائیں گے۔
جہانگیر بدر نے جس انداز میں جمہوری سیاست اور جد و جہد کی وہ تادیر یاد
رکھی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر بدر بہت اچھے دل کے مالک انسان تھے جو اچھے اور سادہ الفاظ میں اپنی بات کہنے کا ہنر جانتے تھے۔