Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 19, 2016 09:04 pm views : 994

Location : Jinnah Baagh

Karachi- Jamat-e-Islami Pakistan Secretary General LIaqat Baloch Press Conference
  • Urdu

کراچی، کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے 27نومبر کو جلسہ اسلامی انقلاب منعقد ہوگا،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ باغ جناح کراچی میں جماعت اسلامی کا سندھ ورکرز کنونشن ملک کے موجودہ حالات اور آئندہ کے حالات اور 2018ء کے انتخابات کے تناظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے ، کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرنے کے لیے کنونشن کے آخری دن 27نومبر کو عظیم الشان جلسہ اسلامی انقلاب منعقد ہوگا، یہ جلسہ اجتماع کا اوپن سیشن ہوگا، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ، پنامہ لیکس ، دبئی پراپرٹی لیکس اور کرپشن کے انبار کھلی آنکھوں نظر آرہے ہیں لیکن کرپٹ مافیا اس صورتحال کا رخ تبدیل کردینا چاہتے ہیں، پوری قوم کی نظر یں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ پر لگی ہیں ،کرپٹ اور نااہل حکمران نے سندھ کے مظلوم عوام کو جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے اور عوام سے جینے کا حق اور خوشیاں چھین لی ہیں ، جماعت اسلامی مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اورعوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرے گی۔
ہفتہ کے روز 26،27نومبر کو ہونے والے سندھ ورکرز کنونشن کے سلسلے میں باغ جناح میں اجتماع گاہ کے دور ے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سراج الحق کی پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ مؤثر احتساب کے لیے عدالتی کمیٹی تشکیل دے ، آئین کی روح کے مطابق تحقیقات کی جائے اور مضبو ط احتساب کے لیے روڈ میپ بھی دیا جائے ، جماعت اسلامی کے وکلاء کی ٹیم 30نومبر سے ہونے والی سماعت میں پوری تیاری کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی تاکہ عدالتی کمیشن قائم ہوسکے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نوازشریف تاخیری حربوں اور غفلت کا مظاہرہ نہ کرتے اور عدالتی کمیشن بروقت بنادیتے تو تحقیقات کا یہ کام مکمل ہوجاتا۔ بلوچستا ن کے اندر ایک منصوبے کے تحت بد امنی پیدا کی جارہی ہے ، سی پیک منصوبے اور ملک کی سلامتی و ترقی کے خلاف امریکہ ، اسرائیل اور بھارت ایک گٹھ جوڑ رکھتے ہیں۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں بھی بے پناہ مظالم ڈھارہی ہے اور کشمیر ی عوام کے جذبہ حریت کو طاقت اور فوج کشی کے ذریعے دبانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ باب الاسلام ہے اور ملک کی سیاست میں اس کا کردار بہت اہم ہے لیکن کرپٹ مافیا اور حکمران ٹولے نے اسے دیہی اور شہری سیاست میں تقسیم کردیا ہے اور سندھ کے مظلوم عوام تعلیم ، صحت اور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔کراچی کی صورتحال بھی بد سے بد ترہوتی جارہی ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ ورکرز کنونشن کے لیے سندھ بھر میں تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، کنونشن میں جماعت اسلامی کے ارکان ، کارکنان ، طلبہ ، نوجوان مظلوم سندھ کے ہاری ، محنت کش مزدوروں اور خواتین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور اور نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔سندھ کنونشن میں سراج الحق ملک کے موجودہ حالات اور آئندہ حالات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved