Nov 19, 2016 09:22 pm
views : 982
Location : Domestic Place
Islamabad- Ameer Jamat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq addresses to Ceremony
اسلام آباد، اردوان سیاستدانوں سے ملنا چاہتے تھے، حکمرانوں نے خاندانی مہمان بنا لیا، سراج الحق
شہر اقتدار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج
الحق نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان ملک کی سیاسی قیادت سے ملنا چاہتے
تھے لیکن حکمرانوں نے انہیں خاندانی مہمان بنا کر ان کی حیثیت مجروح کر
دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا نظریاتی تشخص گم
ہو گیا۔ امیر اور غریب کی تفریق مٹانے کے لئے عوامی حمایت درکار ہے۔ ہم
وزیر اعظم سے پاناما لیکس کا پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں آپ ثابت کریں، چور
کے ہاتھوں چور کا احتساب نہیں ہو سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گائے کو چارہ ہم دیں اور دودھ کوئی اور پئے،
ایسا نہیں چلے گا۔ سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی
ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، تقسیم میں بددیانتی ہے۔