Nov 19, 2016 09:35 pm
views : 968
Location : Lahore Chamber of Commerce and Industires
Lahore- PPP Central Punjab President Qamar Zaman Kaira addresses to Seminar
لاہور، عوامی رائے قائم کرنے میں میڈیا کا بڑا دخل ہوتا ہے، قمر الزماکائرہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کے زیر اہتمام ’’ملکی دفاع
اور میڈیا کا کردار ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور چیمبر
آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ سیمینار میں سیاسی ، سماجی، مذہبی
جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ صحافیوں اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے نومنتخب
صدر قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قانون بنانا بڑا کام نہیں ہے لیکن اس
سے بھی زیادہ بڑا کام معاشرے کو ان قوانین کے تابع کرنا ہے۔ عوامی رائے
قائم کرنے میں میڈیا کا بڑا دخل ہوتا ہے، جتنا چاہے مثبت بنالیں اور جتنا
چاہیں منفی بنا لیں، یہ آپ کے ہاتھ میں بہت بڑی طاقت ہے، سیاسی جماعتیں بھی
اس میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کام میں تنہا بیٹھ کر کرلیتا ہوں وہ کام میں چوک
پر کھڑا ہو کر نہیں کرسکتا کیونکہ وہاں خلق خدا دیکھ رہی ہے اور خلق خدا
کا خوف بڑا خوف ہوتا ہے۔ آج جو معاشرے ترقی یافتہ ہوئے ہیں وہاں صرف قانون
نہیں ہے ، وہاں صرف آئین نہیں ہے۔ آئین اور قانون تو ہمارا بھی بہت اچھا ہے
اور اگر اس میں کوئی سقم ہے تو وہ دس دن میں بلکہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی
چاہیں تو بہت جلد ہم اپنے قوانین میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ قانون بنالینا
کوئی بڑا کام نہیں ہے ، معاشرے کو ان قوانین کے تابع کرنا بڑا کام ہے۔