کندھ کوٹ، پاناما لیکس کے دلدل میں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ
کندھ کوٹ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ
نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں، نواز شریف کے وزیراعظم
ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملازمت مدت
پورہ ہونے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان میں
سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل میں پھنس گئے
ہیں۔
اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، ہم
پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے نہیں
مانے گئے تو تحریک چلائیں گے ، پیپلز پارٹی 27 دسمبر کونوازشریف کے خلاف
جدوجہد کا اعلان کرے گی۔