Nov 21, 2016 05:27 pm
views : 898
Location : Different areas
Rawalpindi- Security Arrangements on Chehlum Imam Hussain
راولپنڈی،چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے
منایا جا رہا ہے۔اس موقع ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی کے فول
پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
سٹی پولیس آفیسر اسرار عباسی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ سے ملحقہ راستوں کوکنٹینر لگا کرسیل کیا
گیا ہے ،عزداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بلند عمارتوں پر ماہر
نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس،رینجرزاور آرمی کی کمپنی اسٹینڈ
بائی پر موجود ہے۔اسرار عباسی کا مزید کہنا تھ اکہ پولیس کے ڈرون کیمروں کی
مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائیگی۔