لاہور،چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
لاہور میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے بر آمد ہوکراپنے
مرکزی راستوں پر گامزن ہے جوکربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،ا س
موقع پرانتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
ہیں۔جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں دس ہزار سے زائد
سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس سے ملحقہ راستوں کو سیل کیا
گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز حیدر
اشرف کا کہنا تھا کہ جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جلوس سے ملحقہ
راستوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ جلوس کے داخلی راستوں پر بائیومیٹرک سسٹم
نصب کیا گیا ہے جس سے جلوس میں آنے والوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جا رہی
ہے۔