Nov 21, 2016 05:44 pm
views : 1106
Location : Different Areas
Peshawar- Chehlum procession security arrangements
پشاور،شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرسیکیورٹی سخت
شہد ائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پشاور میں بھی چہلم کے حوالے
سے متعد دچھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے جبکہ مرکزی جلوس سہ پہر دو بجے شیعہ
جامعہ مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی بازار سے برآمد ہوگا۔اندرون شہر کے دیگر
علاقوں سے برآمد ہونے والے تمام جلوس قصہ خوانی کے مرکزی جلوس میں ضم
ہوجائیں گے جبکہ مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواواپس شیعہ جامعہ
مسجد میں اختتام پذیر ہوگا۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144
نافذ کر دی گئی ہے جبکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزر گاہوں کو مکمل طور
پر سیل کر دیا گیا ہے۔جلوسوں کی حفاظت کے لئے پولیس سمیت کوئیک رسپانس
فورس اور بی ڈی یو کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔