چمن، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شہری جاں بحق، دو اہلکار زخمی
چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بوغرہ روڈ پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ پہلے سے نصب بم
کا دھماکا ہو گیا ، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے
لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد بوغرہ روڈ کو
ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے شہری کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔