Nov 21, 2016 06:00 pm
views : 1002
Location : Lahore Garrison
Lahore- COAS General Raheel Sharif visits Lahore Garrison
لاہور ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ سے قبل
الوداعی دوروں کا آغازکردیاہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریڑن کا
دورہ کیا اورافسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پرآرمی چیف نے لاہور
گیریڑن میں جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا
کہ ملک میں امن وامان کا قیام آسان نہ تھا،قربانیوں اورمشترکہ قومی عزم سے
کامیابیاں حاصل کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ، پشاور اورکراچی کا دورہ بھی کریں
گے۔واضح رہے کہ آرمی چیف رواں ماہ کی28تاریخ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔