Nov 21, 2016 07:46 pm
views : 976
Location : Naval Headquarter
Islamabad- Chief of Naval Staff meets General Rashid Mehmood
اسلام آباد،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی نیول چیف سے الوداعی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے چیف آف نیول سٹاف
ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے الوداعی ملاقات کی۔ نیول چیف نے ملک کے دفاع اور
مسلح افواج کے لئے اْن کی شاندار طویل خدمات کو سراہا۔جنرل راشد محمود کا
نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے استقبال کیا۔ پاک
بحریہ کے چاک چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ چیئرمین جوائنٹ
چیف آف سٹاف کمیٹی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بحریہ کے بینڈ نے دل کو گرما دینے والی دھنیں بکھیریں۔ مختصر
تقریب کے بعد جنرل راشد محمود نے ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ سے ملاقات کی۔
نیول چیف نے ملک کے دفاع اور مسلح افواج کے لئے اْن کی شاندار خدمات کو
سراہا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی طرف سے بھرپور تعاون پر
چیف آف دی نیول سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل راشد محمود نے پاک بحریہ اور
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
کیا۔