Nov 21, 2016 07:52 pm
views : 926
Location : M.A. Jinnah Road
Karachi- Chelum Procession, Security High Alert
کراچی، چہلم امام حسین کا جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں
حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منا یا جا رہا
ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جب کہ مجالس
اور عزاداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور
راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مرکزی ماتمی جلوس اپنی منزل کی
جانب رواں دواں ہیں جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات
کئے گئے ہیں، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اجازت
نہیں ہے جب کہ ہر شخص کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا
رہی ہے۔
کراچی میں چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس ایم اے جناح
روڈ پر مقررہ راستے پر گامزن ہے۔ جلوس کے موقع پر کراچی میں موبائل سروس
بند ہے، جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پہلے سے ہی عائد ہے۔کراچی
میں نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد
ہوا جو مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگاکر بند
کیاگیا ہے، جبکہ ایم اے جناح روڈ کی دکانیں سیل ہیں۔جلوس کی سیکیورٹی کے
لیئے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس
اہلکار سکیورٹی امور انجام دے رہے ہیں، بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات
ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ بھی کی
جارہی ہے۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، جبکہ موبائل فون سروس دن بارہ
بجے سے بند ہیں۔