Nov 21, 2016 07:59 pm
views : 934
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Rafique Rajwana Call on Maulana Fazal-ur-Rehman
لاہور ، گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے جے یو آئی (ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات
گورنرپنجاب سے جے یو آئی (ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے گورنر ہاؤس
لاہور میں ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورت حال، ملک کو
درپیش چیلنجوں اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس
موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ دو ہزارتیرہ کے مقابلے میں آج کا پاکستان
کہیں زیادہ مضبوط ہے، امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہترہے، جبکہ کاروباری
سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک سمیت تمام میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے
ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔آگے بڑھنے کیلئے صرف اور صرف تعمیری سوچ
ہی معاون ہوسکتی ہے، اور اداروں کو مستحکم کرنے سے سیاسی اور معاشی استحکام
لایا جا سکتا ہے۔