Nov 21, 2016 08:04 pm
views : 876
Location : University of Health Science
Lahore- Federal Finance Minister Ishaq Dar chairs Meeting
لاہور،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت میں یونیورسٹی آف
ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا 36 واں اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس
میں مالی سال 2016۔17ء کیلئے 89 کروڑ 57 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی
گئی۔
اجلاس میں پروفیسر ملک حسین مبشرزرین عزیز وائس چانسلر میجر جنرل (ر)
پروفیسر محمد اسلم کے علاوہ صحت اور خزانہ کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وائس چانسلر یوایچ ایس نے یونیورسٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر
بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یونیورسٹی کی کارکردگی کو
سراہتے ہوئے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات
میں شامل ہیں، یو ایچ ایس ریسرچ اور طب کی تعلیم کے شعبوں میں ایسے اقدامات
کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔