کراچی ، پا کستان اور چینی بحر ی افواج کے ما بین ہو نے والی دوطر فہ بحری مشقیں شمالی بحیر ہ عرب میں اختتام پذیر ہو گئیں
کراچی میں پا کستان اور چینی بحر ی افواج کے ما بین ہو نے والی دوطر فہ
بحری مشقیں شمالی بحیر عرب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔پاکستان اورچینی بحر ی
افواج کے ما بین ہو نے والی چوتھی دوطر فہ بحر ی مشقیں آج شمالی بحیر ہ عرب
میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ہا ربر اور سی فیز پر مشتمل ان اہم تر ین بحر ی
مشقوں میں متعدد آپر یشنل اور دفاعی سر گر میاں شامل تھیں۔ ہا ربر فیز میں
با ہمی ملاقاتیں ، دونوں ممالک کے جہازوں پر دوروں کے تبا دلے، آپر یشنل سر
گرمیاں اور اہم امور پر بات چیت شامل تھیں۔
مشقو ں کا سی فیز بحری جہازوں ، ہیلی کاپٹر ز ، میری ٹائم پٹرول ائیر
کرافٹ کے میر ی ٹائم اور نیول آپر یشنز ، اسپیشل فورسز کے کھلے سمندر میں
جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز ، ائیر ڈیفنس مشقوں ، رابطے کی مشقوں اور بحری
جہازوں کی جنگی چالوں پر مشتمل تھا۔
دونوں ممالک کی بحر ی افواج کے درمیان بڑ ھتے ہو ئے تعاون کا مقصد مشترکہ
بحری آپریشنز کے انعقاد کی صلا حیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک محفوظ اور
مستحکم بحر ی ماحول کے قیام میں مددمل سکے جو کہ خطے میں اقتصادی تر قی
وخوشحالی اور امن وسلامتی کے لئے انتہا ئی اہم ہے۔یہ مشقیں دونوں اطراف پا
ئی جا نے والی اس خواہش کی غماز بھی ہیں کہ دو طر فہ تعاون کو آپریشنل اور
دفاعی سطح پر مز ید فروغ دیا جا ئے۔
پاکستان اور چینی بحر ی افواج کے درمیان مشترکہ بحری تعاون پا ک چین
اقتصادی راہداری کے تنا ظر میں بھی انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔اس ضمن
میں دوطر فہ بحر ی مشقیں خطے میں میر ی ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر دور
رس نتائج مر تب کر یں گے۔